Thursday, December 1, 2022

پاناما کا ہنگامہ‘ عمران خان نے حج پر جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا

پاناما کا ہنگامہ‘ عمران خان نے حج پر جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا
لاہور (92نیوز) حکومت مخالف تحریک اہم موڑ میں داخل ہونے کی وجہ سے عمران خان نے اس سال حج کے فریضہ کی ادائیگی پر جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے حکومت مخالف تحریک پھر فریضہ حج کی ادائیگی۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے مشورے پر عمران خان اس سال کے بجائے آئندہ سال حج پر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بیت اللہ جانے کا ارادہ کیا تھا تاہم پارٹی رہنماوں نے اس سال حج پر نہ جانے کا مشورہ دے دیا۔ قائدین نے کہا کہ پانامالیکس کے معاملے پر حکومت مخالف تحریک اس وقت اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ اس لیے ان حالات میں پارٹی سربراہ کا بیرون ملک جانا مناسب نہیں ہو گا۔ پارٹی رہنماوں کے مشورے پر عمران خان نے حج پر جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کے مطابق عمران خان اس سال حج پر نہیں جائیں گے بلکہ آئندہ سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ جائیں گے۔