Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما کا آف شور صنعت کو شفاف بنانے کیلئے پینل تشکیل دینے کا اعلان

پاناما کا آف شور صنعت کو شفاف بنانے کیلئے پینل تشکیل دینے کا اعلان
April 7, 2016

پاناما سٹی (ویب ڈیسک) پاناما کی حکومت نے غیر ملکی (آف شور) مالیاتی صنعت کو شفاف بنانے کے لیے بین الاقوامی پینل تشکیل دینے کا اعلان کر دیا۔ کئی ممالک کی جانب سے ان دستاویزات کے افشا ہونے کے بعد امیر اور طاقتور لوگوں اور اداروں کے خلاف مالیاتی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما حکومت نے یہ اقدام لاءکمپنی موساک فونسیکا کی کروڑوں دستاویزات لیک ہونے کے بعد اٹھا ہے۔ پاناما کے صدر خوان کارلوس وریلا کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ان انکشافات کے حوالے سے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاناما کی حکومت ملکی اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ایک آزاد کمیشن تشکیل دے گی۔ دریں اثنا لاءکمپنی موساک فونسیکا کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ ہیکنگ کا نشانہ بنا ہے۔ کمپنی نے پاناما کے اٹارنی جنرل کے دفتر میں شکایت درج کرا دی ہے۔