Saturday, July 27, 2024

پاناما پولیس کے دستاویزات لیک کرنے والی کمپنی کے دفاتر پر چھاپے

پاناما پولیس کے دستاویزات لیک کرنے والی کمپنی کے دفاتر پر چھاپے
April 13, 2016
لندن (ویب ڈیسک) پاناما میں پولیس کے دستاویزات لیک کرنے والی کمپنی موساک فونسیکا کے دفاتر پر چھاپے۔ اہم دستاویزات قبضہ میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما میں کرائم یونٹ کے اہلکاروں نے آف شور کمپنیوں کی دستاویزات لیک کرنے والی کمپنی موساک فونسیکا کے دفاتر پر چھاپہ مارا اور دستاویزات قبضہ میں لے لیکر ان کی چھان بین کی۔ پاناما کے سرکاری وکیل کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان دستاویزات کو حاصل کرنا تھا جن کے متعلق میڈیا میں معلومات شائع کی گئیں اور کمپنی غیرقانونی کاموں میں ملوث ہوئی ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ موساک فونسیکا کے ذیلی دفاتر میں بھی چھاپے مارے جائیں گے۔ واضح رہے کہ موساک فونسیکا نامی کمپنی سے حال ہی میں بڑے پیمانے پر دستاویزات اور ڈیٹا لیک ہوا ہے جس نے دنیابھر میں کالے دھن کے مالک لوگوں کو پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کرنے والے اداروں سے تعاون کریں گے۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ان کی کمپنی کوئی غلط کرتی ہے۔ خیال رہے کہ موساک ک فونسیکا سے تقریباً ایک کروڑ سے زائد دستاویزات لیک ہوئیں۔