Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما لیکس کے ہیجان میں مبتلا عوام ذہنی مریض بننے لگے

پاناما لیکس کے ہیجان میں مبتلا عوام ذہنی مریض بننے لگے
July 21, 2017

کراچی (92نیوز)پاناما لیکس کے ہیجان میں مبتلا عوام ذہنی مریض بننے لگےماہرین نفسیات  کہتے پاناما لیکس کے ہنگامے نے لوگوں کی دماغی صلاحیتوں کو شدید متاثر کیا ہے ۔ عوام کو ذہنی دباؤسے نکالنے کے لیے  مقدمہ کاجلد فیصلہ ضروری ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق پانامہ لیکس پر آئے دن کے تماشوں نے  عوام کی ذہنی صلاحیتوں پر اثر انداز ہونا شروع کردیاہے۔  بے یقینی اور بد اعتماد ی کی فضاء  نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ماہرین نفسیات کہتے ہیں ملک کے سب سے اہم مقدمے کا فیصلہ جلد نا ہوا تو اس کے اثرات عوام کے ذہنوں کے ساتھ ان کی زدگی پر مزید گہرے ہونا شروع ہوجائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان میڈیکل  ایسوسی ایشن نے بھی سپریم کورٹ سے جلد مقدمہ جلد نمٹانے کی درخواست کردی۔

طبی ماہرین کہتے ہیں ہیجان انگیز بیانات اور پانامہ لیکس کی ضرورت سے زیادہ نمائش نے معصوم پڑھے لکھے افرادکی بھی  زندگی اجیرن کردی ہے  ۔.