پاناما لیکس کے بعد اب دبئی لیکس بھی منظر عام پر آئیں گی
![پاناما لیکس کے بعد اب دبئی لیکس بھی منظر عام پر آئیں گی](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/05/klasra.jpg)
اسلام آباد(92نیوز)سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وہ پانامالیکس کی طرز پر دبئی لیکس لے کر آ رہے ہیں ، جس میں ہزاروں دستاویزات ہوں گی۔
دستاویزات میں عام شہریوں ، سیاستدانوں سمیت کئی بڑے نام اس لیکس میں شامل ہیں ۔
یہ دستاویزات وہ اپنے آج کے پروگرام مقابل میں پیش کریں گے ، پروگرام جمعرات کی شب 10بجے آن ایئر ہو گا۔