Saturday, July 27, 2024

پاناما لیکس کا معاملہ : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

پاناما لیکس کا معاملہ : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی
May 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاناما لیکس کا معاملہ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ ذرائع کے مطابق  کمیٹی آف شور کمپنیوں کی معلومات چھپانے والوں کے خلاف کارروائی کریگی ،ابتدائی طور پر پاکستان میں رجسٹرڈ 192 کمپنیوں میں آف شور کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا سراغ ملا ہے۔ان کمپنیوں کا تعلق ایسے ممالک سے ہے جنہیں ٹیکس چوری کی جنت تصور کیا جاتا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی ایسے افراد کا سراغ لگائے گی جو نہ صرف پاکستان بلکہ آف شور کمپنیوں کے بھی ڈائریکٹر یا شیئر ہولڈرز ہیں کمیٹی رجسٹریشن کیلئے جمع کرائے گئے ریکارڈ کا پاناما لیکس سے موازنے کرے گی۔ جرم ثابت ہونے پر پہلے شوکاز نوٹسز اور پھر جرمانے سمیت انضباطی کارروائی کی جائے گی ۔تحقیقات کمپنیز آرڈیننس 1984 کی روشنی میں ہونگی۔