Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاناما لیکس پر شریف برداران پوزیشن واضح کرنے کے بجائے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کر رہے ہیں: عمران خان

پاناما لیکس پر شریف برداران پوزیشن واضح کرنے کے بجائے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کر رہے ہیں: عمران خان
April 27, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر شریف برداران پوزیشن واضح کرنے کے بجائے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کے پاس اگر کسی کے خلاف ثبوت ہے تو تحقیقات کر کے سزا دی جائے۔ شریف فیملی کے خلاف جب کرپشن کے ثبوت سامنے آ جائیں تو وہ سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنا شروع کر دیتے ہے۔ پاناما لیکس پر شریف برداران پوزیشن واضح کرنے کے بجائے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی کے خلاف جب کرپشن کے ثبوت سامنے آ جائیں تو وہ سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جہانگیرترین نے قرضہ معاف نہ کرانے کے دستاویزی ثبوت پیش کر دیئے ہیں۔ جہانگیر ترین اپنے خلاف غلط الزامات لگانے پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔