Sunday, January 29, 2023

پاناما لیکس پر حکومتی اتحادیوں کی بیٹھک‘ وفاقی وزراءکو اہم ٹاسک مل گیا

پاناما لیکس پر حکومتی اتحادیوں کی بیٹھک‘ وفاقی وزراءکو اہم ٹاسک مل گیا
اسلام آباد (92نیوز) پاناما لیکس کے ہنگامے پر وزیرعظم نوازشریف کے اپنے اتحادیوں سے صلاح مشورے۔ ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن رہنماو¿ں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔ اسحاق ڈار، سعد رفیق ،پرویز رشید کوٹاسک مل گیا۔ مولافضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر ہمیں تحفظات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں حکومتی اتحادی مل بیٹھے اور اپوزیشن کے ٹی او آرز کو مسترد کر دیا۔ اپوزیشن سے مذاکرات اور متفقہ ٹی او آرز کا اختیار وزیرا عظم کو دے دیا گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو، ساجد میر، اکرم درانی ، اعجاز الحق اور وفاقی وزراءشریک ہوئے۔ اتحادی جماعتوں کو اپوزیشن کے ٹی او آرز پر اعتماد میں لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر تحفظات ہیں کیونکہ وہ آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتے۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفے کی باتیں تحقیقات سے وابستہ ہیں۔ اپوزیشن تضادات کا شکار ہے اور عوام میں کنفیوژن پیدا کر رہی ہے۔ حکومت نے پاناما لیکس کے معاملے پر اتحادیوں کا سہارا لے لیا اور اب اپوزیشن کو مذاکرات کے ساتھ ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔