Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما لیکس پر بحث کے بعد قومی اسمبلی میں کرکٹ پر بھی لفظی جنگ، کوئی ایک کرکٹر نہیں سارا بورڈ سفارشی ہے: ریاض پیرزادہ

پاناما لیکس پر بحث کے بعد قومی اسمبلی میں کرکٹ پر بھی لفظی جنگ، کوئی ایک کرکٹر نہیں سارا بورڈ سفارشی ہے: ریاض پیرزادہ
April 8, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بھی لفظی جنگ چھڑ گئی۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کہتے ہیں پی سی بی میں کوئی ایک کرکٹر نہیں سارا بورڈ سفارشی ہے، ہم اس کا دفاع نہیں کر سکتے۔ ماجد خان کا نام نئے کوچ کیلئے وزیراعظم کو بجھوا دیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکرایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرازدہ نے توجہ دلائو نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بیٹنگ بری طرح فلاپ ہوئی، بالنگ اچھی رہی۔ مجموعی طور پر ہماری ٹیم کی کارکردگی ورلڈ کپ میں اچھی نہیں تھی۔ ٹیم کو عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے مسائل ہمارے سامنے ہیں، ہم اپنی سلیکشن کمیٹی نہیں بنائیں گے بلکہ نیا کوچ اور چیئرمین لے کر  آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بہتری لانے سے متعلق میں نے وزیراعظم کو ایک نوٹ بھی بھیجا ہے۔ پی سی بی میں کوئی کرکٹر نہیں سارا بورڈ سفارشی ہے، ہم اس کا دفاع نہیں کر سکتے۔ ماجد خان کا نام پی سی بی چیئرمین کیلئے وزیراعظم کو تجویز کیا ہے۔