Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما لیکس : نون لیگ کا انکوائری کمیشن پر پارلیمانی قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

پاناما لیکس : نون لیگ کا انکوائری کمیشن پر پارلیمانی قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
April 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم ہاو¿س میں وفاقی وزراءاور (ن) لیگی رہنماو¿ں کے اجلاس میں پاناما لیکس انکوائری کمیشن کے معاملے پر پارلیمانی قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزیراعظم ہاوس میں وفاقی وزراءاور (ن) لیگی رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل اور دیگر امور پر پارلیمانی قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا اور پارلیمانی قائدین کی مشاورت کے بعد کمیشن کے قیام کاحتمی قدم اٹھایا جائے گا۔ اجلاس میں جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کی جانب سے پیش کی گئی شرائط اور تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں انکوائری کمیشن کے ضابطہ کار اور تیارکردہ ٹرم آف ریفرنس پر بھی تفصیلی غور کیا گیا جب کہ لیگی رہنماوں نے فیصلہ کیا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے انکوائری کمیشن کا سربراہ بننے کے لئے قابل چارٹرڈ اکاونٹینٹ، اچھی شہرت رکھنے والے پولیس افسر اور بینکنگ امور کے ماہر ایف آئی اے افسر فراہم کرنے کی شرط رکھی ہے۔