Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما لیکس میں شامل بھارتیوں کی چھان بین کیلئے مودی حکومت نے کمیٹی بنادی

پاناما لیکس میں شامل بھارتیوں کی چھان بین کیلئے مودی حکومت نے کمیٹی بنادی
April 5, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)پانامالیکس پر مودی  حکومت بھی حرکت میں آگئی ہے بھارتی وزیراعظم نے پانامالیکس میں شامل بھارتیوں کی چھان بین کے لیے کمیٹی بنادی پانامالیکس نے دنیابھرکی طرح بھارت میں بھی ہلچل مچادی۔۔ نریندی مودی کی طرف سے تحقیقات کے اعلان نے کالادھن چھپانے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ تفصیلات کےمطابق پانامالیکس کےبعد نریندرمودی کے حکم پرحکومت نے مختلف ایجنسیوں پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی تحقیقاتی ٹیم بیرون ملک غیرقانونی طورپرسرمایہ رکھنے والے افرادکے خلاف کارروائی کی بھی مجازہوگی۔ پانامالیکس کے تحت پانچ سوکے قریب بھارتی بیرون ملک غیرقانونی طورپرسرمائے کے مالک ہیں  ان میں امیتابھ اورایشوریارائے بھی شامل ہیں جبکہ بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی کاکہناہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پربننے والی تحقیقاتی ٹیم غیرقانونی بینک اکاونٹس رکھنے والے افرادپرمسلسل نظررکھے گی۔