Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے : عمران خان

پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے : عمران خان
April 7, 2016
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ نے پاناما لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ کمیشن بنائیں۔ وزیراعظم سے پہلے میری انکوائری کرائیں لیکن بااختیار کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے گرماگرم اجلاس میں عمران خان کا دھواں دھار خطاب۔ وزیراعظم نوازشریف اور حکومتی وزراءکو کھری کھری سنا ڈالیں۔ عمران خان نے تقریر کا آغاز ہی پاناما لیکس کے انکشافات سے کیا۔ بولے پاناما لیکس میں وزیراعظم اور ان کے خاندان میں جو الزامات لگے ہیں۔ اس پر وزیراعظم کو جواب دینا پڑےگا۔ وہ خود کو احتساب کےلئے پیش کریں۔ ہم اس ایشو کو جانے نہیں دیں گے۔ پوری قوم جواب مانگ رہی ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم کے جوڈیشل کمیشن کو مسترد کر دیا اور مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک کمیشن بنایاجائے اور اس میں فرانزک ماہرین شامل کریں۔ سب سے پہلے عمران خان اور شوکت خانم کی تحقیقات کریں۔ عمران خان نے تنقیدی باو¿نسر مارنے کا سلسلہ یہیں ختم نہ کیا بلکہ اپنے خطاب میں انہوں نے دھمکی بھی دے ڈالی۔ کہاکہ ایساکمیشن نہ بنایا گیا تو ان کی پارٹی ایک بارپھر سڑکوں پر ہو گی۔ عمران خان نے اپنی جارحانہ تقریرمیں کہاکہ ان کی حکومت آئی تو چوروں کونہیں چھوڑا جائےگا۔ آج پاکستان پر اکیس سو ارب روپے قرضہ ہے۔ ٹیکس کا نظام ٹھیک کرلیں تو کامیاب ملک بن سکتے ہیں۔ انہوں نے شوکت خانم پر تنقید کوغریبوں سے دشمنی کے مترادف قرار دیا۔