Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما لیکس سیاسی مسئلہ ،پردہ ڈالنے کی  کوئی ضرورت نہیں : خواجہ آصف

پاناما لیکس سیاسی مسئلہ ،پردہ ڈالنے کی  کوئی ضرورت نہیں : خواجہ آصف
April 16, 2016
سیالکوٹ(92نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاناما لیکس سیاسی مسئلہ ہے، اس پر پردہ ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں، نوازشریف کے بچوں کا نام پاناما لیکس میں ہے تو وہ برطانیہ کے قانون  کی زدمیں آتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں، اس لئے مسلم لیگ ن کو پاناما لیکس سے کوئی خطرہ نہیں اور حکومت کواس پر پردہ ڈالنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں،  وزیراعظم کے بیٹوں کا کاروبار جہاں ہے وہ وہیں جواب دہ ہیں، پاکستان میں نہیں۔ خواجہ محمدآصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف لندن میں علاج کی غرض سے گئے ہیں ایک سے ڈیڑھ ماہ میں وہ واپس آکرسیالکوٹ موٹر وے کا افتتاح کریں گے۔