Saturday, July 27, 2024

پاناما لیکس : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تحریک انصاف کی فوری حمایت سے معذرت

پاناما لیکس : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تحریک انصاف کی فوری حمایت سے معذرت
April 16, 2016
لاہور(92نیوز)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تحریک انصاف کی پانامہ لیکس کے انکشافات پر فوری حمایت سے معذوری ظاہر کردی۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ وکلاءبرادری باہمی مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے وفد نے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا سپریم کورٹ بار نے تحریک انصاف کے موقف کی فوری طور پر حمایت سے معذرت کر لی۔ صدر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد نواز شریف کا وزیراعظم کے عہدے پر براجمان رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تاہم سپریم کورٹ بار باہمی مشاورت کے بعد ہی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی  تضحیک نہیں بلکہ پانامہ لیکس پر شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن حکومت اور اپوزیشن کا موقف سننے کے بعد اٹھارہ اپریل کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔