Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما لیکس بڑا سکینڈل‘ وزیراعظم اب مکمل علاج کروائینگے : طاہرالقادری

پاناما لیکس بڑا سکینڈل‘ وزیراعظم اب مکمل علاج کروائینگے : طاہرالقادری
April 13, 2016
لاہور (92نیوز) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔ وزیر اعظم اب طبی معائنہ نہیں پورا ہی علاج کروائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ لیکس نے سب کچھ بے نقاب کر دیا۔ اس کا تعلق سوئس اکاونٹس سے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن پر شور مچانے والے کچھ نہیں کر پائیں گے۔ پاناما لیکس پر بہت سے وزراءاعظم مستعفی ہو گئے ہیں۔ جائز کاروبار کرنےو الے کو آف شور کمپنی کی ضرورت نہیں ہوتی۔