Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما لیکس : انگلینڈ میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

پاناما لیکس : انگلینڈ میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
April 9, 2016
لندن (ویب ڈیسک) پاناما لیکس نے دنیا بھر کے ساتھ ساتھ برطانوی ایوانوں کو بھی ہلاکر رکھ دیا۔ آف شور کمپنی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنما جرمی کاربن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آف شور کمپنی کا معاملہ کئی برسوں تک چھپائے رکھا اس لیے وہ عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ آف شور کمپنی کے معاملے پر لیبر پارٹی نے ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیبر پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون آف شور کمپنی کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں اور تمام معاملات واضح کریں۔