Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما لیکس، شریف خاندان پر الزامات، شیخ رشید نے تحریک التوا جمع کرا دی

پاناما لیکس، شریف خاندان پر الزامات، شیخ رشید نے تحریک التوا جمع کرا دی
April 6, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) شیخ رشید نے پانامہ لیکس میں شریف خاندان پر لگنے والے الزامات پر تحریک التوا جمع کروا دی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ پاناما لیکس کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کی جانب سے عدالتی کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کر دیا ہے اور معاملے کو ایوان میں اٹھانے کیلئے اپوزیشن متحرک ہو چکی ہے۔ شریف خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آنے  کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا بھی جمع کروا دی ہے۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس میں لگائے جانے والے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اس لئے اس معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔ قوم کو بتایا جائے کہ بیرون ملک کاروبار شروع کرنے کیلئے شریف خاندان کے پاس اتنی خطیر رقم کہاں سے آئی۔ وزیراعظم نوازشریف مسعفی ہو کر جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔