Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما فیصلے سے قبل ہی حکمران جماعت مسلم لیگ ن  دو حصوں میں بٹ گئی

پاناما فیصلے سے قبل ہی حکمران جماعت مسلم لیگ ن  دو حصوں میں بٹ گئی
July 22, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف نا اہل ہوئے تو کیا ہو گا ؟ حکمران جماعت مسلم لیگ ن  دو حصوں میں بٹ گئی۔ وزرانےچودھری نثارکومنانےکیلئےایڑی چوٹی کا زورلگادیا، وزیرداخلہ چودھری نثاراپنےمؤقف پر ڈٹ گئے شہبازشریف بھی چودھری نثار کو منانے میں ناکام رہے ۔

تفصیلات کےمطابق پاناما کے ہنگامے نے حکومتی کیمپوں میں ہل چل مچارکھی ہےجےآئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد پارٹی میں واضح تقسیم ہے۔ ایک گروپ محاذ آرائی جب کہ دوسرا آئین و قانون کےسامنے سرنگوں ہونے کا حامی ہے وفاقی کابینہ میں ایسی ہی ایک آواز چودھری نثار علی خان کی ہے۔ چودھری نثار علی  خان اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت میں خلیج مزید بڑھ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نےوزارت چھوڑنےکے ساتھ ساتھ نوازشریف سے برسوں پر محیط رفاقت بھی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ روٹھے چودھری نثار کو منانے کےلئے حکومتی وزراایڑی چوٹی کازور لگارہے ہیں۔ مگر وزیرداخلہ چودھری نثار اپنے اصولی مؤقف پر ڈٹ گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی نثار کو منانے میں ناکام رہے۔ چودھری نثار کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟صرف وزارت چھوڑیں گے یا پارٹی سےبھی راہیں جدا ہوں گی یہ وہ سارے سوال ہیں جن کے جواب چودھری نثار کل خود پریس کانفرنس میں دیں گے۔