Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما فیصلےکےپیش نظرجڑواں شہروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

پاناما فیصلےکےپیش نظرجڑواں شہروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ
July 28, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاناما کیس کے فیصلے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند ہو گا، رینجرز،پولیس اور ایف سی کے 2500 سے زائد جوان سیکورٹی پر تعینات ہوں گے۔

 تفصیلات کےمطابق پاناما کیس کے فیصلے کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ،وفاقی دارالحکومت میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا، تمام چیک پوسٹوں پر بھی سخت چیکنگ کی جائے گی، رینجرز ، پولیس اور ایف سی کے 2500 سے زائد جوان سیکورٹی پر تعینات ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے اندر اور باہر بھی 800 پولیس اہلکاروں  ڈیوٹی انجام دیں گے ، ہر کسی کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا ۔ایس ایس پی سیکیورٹی جمیل ہاشمی کا کہنا ہے کہ ریڈ زون مکمل طور پر بند ہوگا ، سپریم کورٹ میں بھی خصوصی پاسز کے بغیر کسی کوداخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ،ایس پی سٹی زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کے ایریا میں واقعہ دفاتر کے لوگ جلدی پہنچنے کی کوشش کریں، بصورت دیگر داخلہ ممنوع ہو گا۔