Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پاناما ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں ، عدالت نے اہم قانونی نکتے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پاناما ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں ، عدالت نے اہم قانونی نکتے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
June 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاناما ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے اہم قانونی نکتے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرد صفدر کی پانامہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی معاون اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیئے کہ عدالت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کیس کو خارج کرے۔ حیات بخش کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے ان اپیلوں کو مسترد کیا جو عدالت میں موجود نہیں تھے۔ ڈھاکہ ہائیکورٹ نے بھی غیر موجود شخص کی کیس کو بند کرنے کا فیصلہ دیا۔ اگر کوئی عدالتی اشتہاری ہے اور سرینڈر نہیں ہو رہا تو اس کی اپیل بھی خارج ہو گی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس 2 اپیلیں ہیں۔ ایک میں 3 لوگ جبکہ ایک میں سنگل شخص ہے۔ کیا جو لوگ عدالت میں موجود ہیں ہم ان کے کیس کو بھی نہیں سنیں گے؟

اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ جو لوگ عدالت کے سامنے موجود ہیں ان کے کیس کو سن سکتے ہیں۔ نواز شریف کی غیر موجودگی میں عدالت کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپیل خارج کرے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے بھی مختلف عدالتی فیصلوں کو عدالت کے سامنے رکھا اور موقف اپنایا کہ ایک اپیل کو خارج جبکہ دوسری اپیل کو زیر سماعت رہنے دیں۔

عدالت نے عدالتی معاون اور نیب کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔