Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما دستاویزات میں شامل کوئی کمپنی وزیراعظم کی ملکیت نہیں : ترجمان

پاناما دستاویزات میں شامل کوئی کمپنی وزیراعظم کی ملکیت نہیں : ترجمان
April 4, 2016
لاہور (92نیوز) ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے پاناما کی دستاویزات میں شامل کوئی کمپنی وزیراعظم نوازشریف کی ملکیت نہیں۔ حسین اور حسن نواز دو دہائیوں سے زائد بیرون ملک رہائش پذیر ہیں۔ مریم نواز محض ایک کمپنی کی ٹرسٹی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس پر وضاحت کرتے ہوئے شریف فیملی کے ترجمان کا کہنا تھا دستاویزات میں شامل کوئی کمپنی وزیراعظم نوازشریف کے زیر انتظام نہیں ہے۔ شریف فیملی کے تمام ادارے قانونی اور مستحکم مالی پوزیشن کے حامل ہیں۔ حسین اور حسن نواز بڑی ذمہ داری سے کمپنی کے معاملات رپورٹ کرتے ہیں اور دونوں بھائیوں پر پاکستان میں ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا مریم نواز ان کمپنیوں میں سے نہ کسی کی مالک ہیں اور نہ فوائد حاصل کرتی ہیں۔ سیاسی مخالفین اپنے مقصد کیلئے حقائق مسخ کر رہے ہیں۔