Wednesday, December 6, 2023

پاناما بل کی منظوری تک نوازشریف کا احتساب مشکل ہے : بلاول

پاناما بل کی منظوری تک نوازشریف کا احتساب مشکل ہے : بلاول
November 20, 2016

لاہور (92نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ حکومت سے چار مطالبات منوانے کے لیے سب ہمارا ساتھ دیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پیپلزپارٹی کا پانامابل پاس نہیں ہوتا عدالتیں شریف خاندان کا احتساب نہیں کر سکتیں۔ بل کی منظوری کے بغیر عدالت میں نوازشریف کا احتساب مشکل ہو جائے گا۔ تمام لوگ حکومت سے مطالبات منوانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔