Saturday, July 27, 2024

پاناماکیس کا فیصلہ نوازشریف کے خلاف آئے گا:ترجمان پی ٹی آئی

پاناماکیس کا فیصلہ نوازشریف کے خلاف آئے گا:ترجمان پی ٹی آئی
February 4, 2017
فیصل آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آئے گا ن لیگ والوں نے وزیراعظم کے لیے متبادل نام بھی سوچنا شروع کر دئیےہیں ، آر آئی آر کا سروے جعلی ہے اس کے خلاف مہم چلائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آبادکے مقامی ہوٹل میں میڈیا کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ دو روز میں دلائل مکمل ہونے پر پاناما کیس کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف آئے گا ان کی نا اہلی کی صورت میں قادر بلوچ، احسن اقبال یا خرم دستگیر کو وزیراعظم بنایا جانا زیرغور ہےعدالت عظمیٰ کا فیصلہ جو بھی ہو ہمیں قبول ہوگا۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سڑکوں کے سنگ بنیاد رکھنے سے ترقی نہیں ہوتی کرپشن کے ٹولے نے غریب اور محنت کش طبقات کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی مقبولیت کا سروے جھوٹ پر مبنی ہےکیونکہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ نعیم الحق نے حکومتی خارجہ پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں عمران خان نے 4 کامیاب جلسے کئے ہیں تحریک انصاف جلسوں کا سلسلہ جاری رکھے۔