Saturday, July 27, 2024

پانامالیکس،عمران خان کاتحقیقات کیلئےچیف جسٹس کی نگرانی میں کمیشن بنانےکامطالبہ

پانامالیکس،عمران خان کاتحقیقات کیلئےچیف جسٹس کی نگرانی میں کمیشن بنانےکامطالبہ
April 16, 2016
لندن(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی تجویز  مستردکردی ان کا کہنا ہے کہ  چیف جسٹس پاکستان کےعلاوہ کوئی کمیشن یاکمیٹی قبول نہیں کریں گے تحقیقات کا آغاز وزیراعظم سے کیا جائے اگرٹیکس نہیں چوری کیا گیا تو آف شور کمپنیاں بنانے کی کیا ضرورت تھی ۔ تفصیلات کےمطابق کپتان نے لندن میں بھی حکومت پرتنقید کےنشتر چلا دیئے فنڈ ریزنگ تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ حکمران اثاثے ظاہر کریں ٹیکس دیئے بغیر ملک نہیں چل سکتا  پاناما لیکس کے الزامات پر چیف جسٹس کےعلاوہ کوئی کمیشن یاکمیٹی قبول نہیں کریں گے۔ عمران خان نےکہا کہ پاکستانی عوام میں  اب شعورآچکاہے اور وہ باریاں لینےوالوں کوعوام سمجھ چکے ہیں اب کوئی طاقتور قانون کی گرفت سےنہیں بچ سکےگا عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے ٹیکس چوری نہیں کیا تو آف شور کمپنیاں کیوں بنائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نےکہا ہےکہ اپنے مفادات کےلئےحکمرانوں نےشوکت خانم اسپتال کو بھی نشانہ بنایا ۔