Saturday, July 27, 2024

پاؤل بلارٹ مال کوپ ٹوآج امریکی سینماگھروں میں پیش کی جارہی ہے

پاؤل بلارٹ مال کوپ ٹوآج امریکی سینماگھروں میں پیش کی جارہی ہے
April 17, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈکےمزاحیہ اداکارکیون جیمزکےمداح تیار ہوجائیں کیونکہ وہ ایک بار پھر شاپنگ مال کے سکیورٹی گارڈ کے طور پر سینما گھروں کا رخ کرنے والے ہیں مزاح اور ایکشن سے بھرپور پاؤل بلارٹ کا سیکوئیل آج امریکی سینماگھروں کی زینت بننے جارہاہے۔ فلم پاؤل بلارٹ مال کوپ ٹو میں گزشتہ پارٹ کی طرح کیون جیمز شاپنگ مال کے سکیورٹی افسر کے طور پر نظر آرہے ہیں۔ جو چھ سال کی کڑی ڈیوٹی کے بعد چھٹیاں منانے جارہے ہیں۔ لیکن شاید پاؤل کی قسمت میں اب بھی آرام نہیں ان کا سامنا ایک بار پھر قانون توڑنے والوں سے ہوجا تا ہے۔ مزاح اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی دیگر کاسٹ میں رینی روندری گوئیز،نیل مِک ڈونف اور ڈیوڈ ہینری شامل ہیں۔