Friday, September 13, 2024

پالپا کے عدم تعاون کے بعد مقامی فضائی کمپنیوں اور پاک بحریہ کے تعاون سے متبادل انتظام کر لیاہے : ناصر جعفر

پالپا کے عدم تعاون کے بعد مقامی فضائی کمپنیوں اور پاک بحریہ کے تعاون سے متبادل انتظام کر لیاہے : ناصر جعفر
October 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمين پی آئی اے ناصر جعفر کا کہنا ہے کہ پالپا کے عدم تعاون کے بعد مقامی فضائی کمپنیوں اور پاک بحریہ کے تعاون سے بحران پر قابو پانے کا متبادل انتظام کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران پی آئی اے کے چیئرمین نا صر جعفر نے کہا کہ پالپا  مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے تیار نہیں ہےحکونت کے تعاون سے متبادل انتطامات کر لئے ہیں۔ چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ مقامی نجی فضائی کمپنیوں اور پاک بحریہ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پائلٹوں سے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایک سوال پر چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ظیارہ فراہم کرنے کی صورت میں پی آئی اے کو رقم فراہم کی جاتی ہے۔