Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 پالپا کی ہڑتال ختم ،پائلٹس ایسوسی ایشن اور سول ایوی ایشن کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کردیئے

 پالپا کی ہڑتال ختم ،پائلٹس ایسوسی ایشن اور سول ایوی ایشن کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کردیئے
October 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی کوششیں کامیاب،پائلٹس ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی پالپا اور سول ایوی ایشن کے نمائندوں نے معاہدے کے مسودے پر دستخط کردیئے، ڈائریکٹر فلائٹس آپریشن کے معاملے پر 15 دن بعد کراچی میں فریقین مل بیٹھیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے پالپا تنازع پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ابتدائی طور پر فریقین مختلف نکات پر متقفق نہ تھے تاہم کمیٹی اراکین کی کوششوں سے فریقین نے لچک دکھائی اور  کچھ لو کچھ دو کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے بیشتر نکات  پر  متفق ہوگئے جس کے بعد چیئرمین کمیٹی نے پی آئی اے کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پی آئی اے کی غیر موجودگی کو  آڑے ہاتھوں لیا۔ باہمی معاہدے کےمطابق پالپا ڈائریکٹر فلائٹس کو ہٹانے کے مطالبے سے دست بردار ہوگئی تاہم  ریٹائرمنٹ کے باوجود ان کی نوکری پر موجودگی کے معاملے پر  پارلیمانی کمیٹی نے 5 دن میں رپورٹ طلب کی ہے۔ معاہدے کے مطابق پی آ ئی اے حکام  مستقبل میں پائلٹس کے خلاف یک طرفہ تادیبی کارروائی نہیں کرینگے۔ اس موقع پر صدر پالپا  عامر ہاشمی  نے فلائٹس معطلی کے باعث مشکلات کا شکار ہونے والے مسافر وں سے معذرت کی۔ اجلاس میں چیئرمین پی آئی کی غیر موجودگی پر  کمیٹی اراکین نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے 15 منٹ کے لئے واک آوٹ کیا حتمی معاہدے پر دستخط کے لئے فریقین 15 دن بعد دوبارہ بیٹھیں گے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا   آئندہ اجلاس کراچی میں ہوگا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔