Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پالپا اور پی آئی اے کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ،دوروز میں 32پروازیں منسوخ

پالپا اور پی آئی اے کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ،دوروز میں 32پروازیں منسوخ
October 2, 2015
لاہور(92نیوز)پالپااورپی آئی اےکےدرمیان جاری تنازع مزیدشدت احتیارکرگیا،جس کی وجہ سے2روزمیں32پروازیں منسوخ اورکئی تاخیرکاشکارہوگئیں،مسافر بدستورمشکلات کاشکارہیں۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اےاورپالپا کےدرمیان جاری تنازعہ شدت اختیارکرنےکےباعث مسافروں کی مشکلات بھی بڑھتی جارہی ہیں،کوئی پروازمنسوخ ہونےپرپریشان دکھائی دیتاہےتو کوئی پروازمیں تاخیرپر۔ آج بھی پی آئی اےکی گیارہ پروازیں منسوخ اورچھ تاخیرکاشکارہوئیں،جس کےبعددوروز میں بتیس پروازیں منسوخ اوردودرجن سےزائد تاخیرکاشکارہوئیں. ترجمان پی آئی اے کےمطابق پالپا کےدباوکی وجہ سے بیماری کابہانہ کرکےپروازیں اڑانےسےمعذرت کرنےوالے پائلٹ سڑکوں پہ گھوم رہے ہیں۔ ترجمان کےمطابق جوڈائرکٹرفلائٹ آپریشن ان کی بات نہیں مانتا،پالپا اسےہٹوانا چاہتی ہے،چند ماہ قبل ان کےدباوپرکیپٹن قاسم حیات کوبھی عہدے سےہٹادیا گیاتھا۔ دوسری جانب پالپا نےموقف اپنایاکہ جب سےانھوں نےایوی ایشن پالیسی پرتنقید کی ہے، اس وقت سےان کےخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ پالپا کاکہناہےکہ پچھلےتین ماہ سے جاری مذاکرات کاکوئی حل نہیں نکلا،حالیہ صورتحال کاتعلق دوپائلٹس کےلائسنس منسوخی سےنہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔