Thursday, September 19, 2024

پالپا اور سول ایوی ایشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم

پالپا اور سول ایوی ایشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم
October 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تفصیلات  کےمطابق پالپا اور ایوی ایشن ڈویژن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم، دوسرا دور کل ہو گا، وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کا کہنا ہے  مذاکرات میں  مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق 5 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد مشیر  ہوابازی شجاعت عظیم نے 92 نیوز کو بتایا  کہ پالپا کے پیش کردہ مطالبات کو   پی آئی اے چیئرمین کے سامنے رکھیں گے اور امید ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے کہا  یہ تاثر غلط ہے کہ پائلٹس ہڑتال پر ہیں ، جن پائلٹس نے میڈیکل سرٹیفیکیٹس پیش کیے آج انہوں نے اپنی اپنی پروازیں چلائی  ہیں، مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے ہیں ۔ عامر ہاشمی نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دو پائلٹس کے لائسنس معطل کرنا پائلٹس کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہےاور ان کے لائسنس بحال کرنے پر بات کی گئی جسکا مثبت جواب  ملا ہے ۔ ایوی ایشن ڈویژن میں  مذاکرات کل بھی جاری رہیں گے۔