لاہور: (92 نیوز) پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری، محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کی نئی ترامیم کے مطابق اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے، پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز سڑک پر! نئی تاریخ رقم
محکمہ پاسپورٹ کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، پاکستان کا کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اب اپلائی کرسکتا ہے۔
جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا، فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے لیے اہل ہونگے، مصطفی جمال قاضی نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے عوام کو مزید آسانیاں دی گئی ہیں۔