پارک لین ریفرنس ، جاوید حسین کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جاوید حسین کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
ملزم کو چھ ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا، ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
ملزم پر 2009 میں آصف زرداری کے پچھلی تاریخ میں کمپنی سے استعفیٰ کے لیے معاونت کا الزام ہے۔