Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پارٹی کے کچھ وڈیروں نے رکنیت ختم کرنیکا فیصلہ کیا،فاروق ستار

پارٹی کے کچھ وڈیروں نے رکنیت ختم کرنیکا فیصلہ کیا،فاروق ستار
November 10, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کےساتھ رابطے مکمل طور پر منقطع کردیئے ،   رکنیت معطل ہونے پر فاروق ستار جلال میں آ گئے  اور  کہا کہ پارٹی کے کچھ وڈیروں نے ان کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ سپریم کورٹ ان وڈیروں کےخلاف ازخود نوٹس لے۔ صدرمیں واقع ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثرہ افراد سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کچھ وڈیروں نے  مجھے پارٹی سے نکالا ، سپریم کورٹ ان وڈیروں کے خلاف از خود نوٹس لے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کی وسیم اختر سے بہت عرصے سے کٹی چل رہی ہے ، تاہم ان سے دشمنی نہیں ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا انہیں ایم کیو ایم سے نکالا گیا ہے۔ لیکن ان کے دل سے ایم کیو ایم کو نہیں نکالا جا سکتا۔