پارٹی کے اندرونی معاملات میڈیا پر لانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی : عمران خان

اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر قومی اسمبلی میں نہ جانے کا اعلان کر دیا کہتے ہیں کہ حکومت کو چیلنج کرتا ہوں استعفے قبول کرےعوام میں واپس جاکرمہم چلائیں گے گے،کپتان نے پارٹی کے اندرونی معاملات میڈیا میں لانے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا ،جہاں کمیشن کے سربراہ تسنیم نورانی نے انہیں انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی دعوت پر اسمبلی میں آئے مگر نوازشریف کی موجودگی میں ہمارے اوپر جملے کسے گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے بھارت سے مدد مانگی ان کی جماعت کے لوگ کس منہ سے ایوان میں بیٹھ کر ہماری مخالفت کررہے ہیں ، کپتان نے مولانا فضل الرحمان پر بھی خوب غصہ نکالا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سیاسی جماعتیں پارٹی کے اندرونی معاملات کو سامنے نہیں لاتیں، تحریک انصا ف کا کوئی عہدیدار پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا میں لایا تو اسے پارٹی کے نکال دیا جائے گا۔
عمران خان کہنا تھا کہ نہ تو وہ جنرل جیلانی کی پیداوار ہیں اور نہ کسی وزیر اعظم کے بیٹے یا شوہر ،،، انہوں نے محنت سے مقام بنایا،عمران خان نے بلدیاتی الیکشن کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات کرانے اور الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان بھی کیا۔