Friday, September 29, 2023

پارٹی میں اختلافات،بلوچستان سے ن لیگ کے سردار یعقوب ہارگئے

پارٹی میں اختلافات،بلوچستان سے ن لیگ کے سردار یعقوب ہارگئے
March 5, 2015
کوئٹہ (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن بلوچستان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ بلوچستان میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں مسلم  لیگ ن کے امیدوار سردار یعقوب ناصر پارٹی میں اندرونی اختلافات کے باعث ہارگئے ۔جبکہ بلوچستان میں ن لیگ،نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے3،3سینیٹرمنتخب ہوگئے جبکہ جے یو آئی ف ،بی این پی مینگل ،آزاد امیدواروں نے بھی ایک ایک سیٹ پر قبضہ جمالیا۔ مسلم لیگ ن کے نعمت اللہ زہری یوسف بادینی ،کلثوم پروین اور علما کی نشست پر آغاشہباز درانی کامیاب ہوئے ،جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا غفور حیدری بھی اپنی نشست بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اقلیتی نشست پر ڈاکٹر اشوک کمارکامیاب بھی کامیاب ہوگئے۔ نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو، کبیر محمد، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی کامیاب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر عثمان کاکڑ، گل بشریٰ اورسرداراعظم موسیٰ خیل کامیاب ہوئے