Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پارٹی میٹنگ میں گلے شکوے ہوتے ہیں،گورنر پنجاب سے اچھے تعلقات ہیں ، پرویزالٰہی

پارٹی میٹنگ میں گلے شکوے ہوتے ہیں،گورنر پنجاب سے اچھے تعلقات ہیں ، پرویزالٰہی
November 10, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) اسپیکر جپنجاب  اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پارٹی میٹنگز میں گلے شکوے ہوتے ہیں ، تضادات آتے رہتے ہیں ، دور بھی ہوتے رہے ہیں ۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم  اگر گھر میں بھی بیٹھ کر بات نہیں کریں گے تو کہاں کریں گےگورنر پنجاب  سے اچھے تعلقات ہیں، تمام باتوں کا ازالہ ہوجائےگا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ طارق بشیر چیمہ کو اپنے حلقے سے متعلق کچھ گلے شکوے تھے ،انہیں  شکایت ہے کہ ان کے حلقے میں مداخلت ہوتی ہے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ  پارٹی میٹنگ میں ہونے والے گلے شکوے کو دور کیا جاتا ہے ، شکوے دور نہ ہوں توغصہ سیکرٹ بیلٹ پر نکلتا ہے۔