Saturday, July 27, 2024

پارٹی قیادت سے بلاول بھٹو زرداری کی ناراضی ختم

پارٹی قیادت سے بلاول بھٹو زرداری کی ناراضی ختم
March 14, 2015
. کراچی(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے اختلافات اپنے انجام کو پہنچ گئے. بلاول اب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر انٹری دے سکتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاست میں دوبارہ انٹری کا آج پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے اجلاس میں اس کا باضابطہ اعلان ہونے کا امکان ہے۔ بلاول بھٹو کی مارچ کے آخری ہفتے میں دبئی سے وطن واپسی متوقع ہے۔ کراچی یا لاہورایئر پورٹ پر اترینگے،وطن واپسی پر بلاول بھٹو کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی مہم کے روح رواں ہونگے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے بھی مہم چلائیں گے۔