Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پارٹی قیادت اشتہاریوں  کو ٹکٹ دینے کی بجائے الیکشن اوپن کردے : شیراز کاہلوں

پارٹی قیادت اشتہاریوں  کو ٹکٹ دینے کی بجائے الیکشن اوپن کردے : شیراز کاہلوں
December 12, 2016

 فیصل آباد(92نیوز)چوہدری شیرعلی گروپ کے امیدوار برائے میئرفیصل آباد چوہدری شیراز کاہلوں کا کہناہےکہ ان کےمخالف امیدوارمختلف مقدمات میں مطلوب ہیں،قیادت ایسے لوگوں کو ٹکٹ جاری کرنے کے بجائے الیکشن کو اوپن چھوڑ دے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شیراز کاہلوں کا کہنا تھا کہ ان کا مخالف امیدوار اشتہاری ملزم ہے ان کے کاغذات نامزدگی کیسے منظور ہو سکتے ہیں جبکہ ڈپٹی میئر کیلئے نامزد امیدوار شیخ یوسف پر بھی متعدد مقدمات ہیں اور وہ چار سیاسی جماعتیں تبدیل کر چکے ہیں  قیادت نے جلدبازی میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ جاری کیا تو پارٹی کو نقصان پہنچے گا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک سو بیس چیئرمینوں کی حمایت حاصل ہے لیکن انتظامیہ ان کے حامیوں کو ہراساں کرکے دباؤ بڑھا رہی ہے۔