Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پارٹی سطح پرکسی سے بات نہیں ہوئی،راناثنااللہ نے رانامشہودکے بیان کی ‏تردیدکردی

پارٹی سطح پرکسی سے بات نہیں ہوئی،راناثنااللہ نے رانامشہودکے بیان کی ‏تردیدکردی
October 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما  اور سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے رانا مشہود کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال اسٹیبلشمنٹ سے پارٹی لیول پر کوئی  بات کی گئی ہے ۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کسی کی انفرادی طور پر بات کو پارٹی سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، پاکستان مسلم لیگ ن کسی بھی غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دے گی، غیر جمہوری طور پر کسی حکومت کو گرانے اور اپنی بنانے کے حق میں نہیں ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری اداروں اور سویلین بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں  اور ووٹ کے ذریعے ہی اقتدار چاہتے ہیں ۔ اسٹیلشمنٹ اور غیر جمہوری قوتوں نے انتخابات میں دھندلی کی، جعلی مینڈیٹ ایسی جماعت کو دلوایا گیا جس کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ،اس کا پارٹی کی قیادت سے تعلق نہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رانا مشہود سے ان کے حیران کن بیان پر جواب طلب کیا جا رہاہے ۔