Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پارٹی ذمہ داران کام نہیں کرسکتے تو دفاتر کا تالے لگا دیں : الطاف حسین

پارٹی ذمہ داران کام نہیں کرسکتے تو دفاتر کا تالے لگا دیں : الطاف حسین
July 13, 2015
کراچی(92نیوز)لال قلعہ میں جلسہ عام سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور دیگر ذمہ داران سے خطاب کیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ذمہ داران کام نہیں کرسکتے تو ایم کیو ایم کے دفاتر کو تالے لگادیئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کو کہا وہ جائیں اور تالے لے کر آئیں، ابھی عامر خان تالے لے کر آئے ہی تھےکہ  ذمہ داران آگے  بڑھے ۔ الطاف حسین سے معذرت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پارٹی  کارکنوں اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کےلئےبھرپور کام کریں گے ۔ جس پر الطاف حسین نے دفاتر کی تالا بندی کا فیصلہ مؤخر کردیا  اسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  عوامی مشکلات کے پیش نظر کے الیکٹرک کے خلاف جلد احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔