پارلیمینٹیرینز ویمن نے میڈیا الیون ویمن کو کرکٹ میچ میں ہرادیا

اسلام آباد ( 92 نیوز) کرکٹ کا جنون سیاست اور صحافت کو ایک ہی پچ پر لے لیا ۔ خواتین ارکان پارلیمنٹ اور خواتین رپورٹرز میں تگڑا جوڑ پڑا ۔
پارلیمینٹیرینز نے میڈیا الیون کو ہرا کر دوستانہ میچ اپنے نام کرلیا، وفاقی وزیر فہمیدہ مراز بھی کھلاڑی نکلیں ۔
اسلام آباد کے پولو گراؤنڈ میں خواتین پارلیمنٹرینز اور خواتین رپورٹرزکے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا ،خواتین رپورٹرز نے 8 اوورز میں 43 رنز بنائے، خواتین ارکان پارلیمنٹ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔
وفاقی وزیر کھیل فہمیدہ مرزا مہمان خصوصی بھی تھیں اور کھلاڑی بھی ، دونوں ٹیموں کی کھلاڑی ایسے میچز کے انعقاد پر زور دیتی نظر آئی۔
شائقین نے بھی میچ کو خوب انجوائے کیا، میچ کے اختتام پروفاقی وزیر کھیل فہمیدہ مرزا نے میڈلز اورٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔