پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار، پستول برآمد
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار شخص سے پستول برآمد کر لیا گیا، ملزم کومزید تفتیش کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مشکوک شخص کی شناخت ملک سہیل کے نام سے ہوئی ہے، ملزم چکری کا رہائشی اوربظاہر دماغی توازن خراب ہے۔