Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کی بیٹھک ،بجٹ بارےحکمت عملی پر غور

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کی بیٹھک ،بجٹ بارےحکمت عملی پر غور
June 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس  میں اپوزیشن کی بیٹھک  ہوئی جس میں  شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے ایک ساتھ انٹری دی ۔ اجلاس کی  صدارت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کی ۔ اپوزیشن کے اجلاس میں  بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور  کیا گیا جب کہ اپوزیشن اسمبلی میں بجٹ کٹوتی کی تحاریک پیش کریگی  ، اجلاس میں اراکین کو قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی گئی۔ بلاول بھٹو نے گفتگو کی کہ یہ حکومت دھاندلی سے بجٹ پاس کرانا چاہتی ہے، ہم عوام  دشمن بجٹ کی مخالفت میں ووٹ دینگے ، مشترکہ بیٹھک سے قبل پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔