Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، پاک امریکہ تعلقات کاجائزہ لیا

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، پاک امریکہ تعلقات کاجائزہ لیا
February 8, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے شرکا کو بتایا کہ امریکا سے فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے ،  تاہم تعلقات میں سرد مہری برقرار ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا پر واضح کر دیا کہ دھمکی کی زبان قبول نہیں، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سے بڑھ کر کسی کا کردار نہیں۔ امریکی الزام تراشیاں قبول نہیں کریں گے ۔

وزیر دفاع خرم دستگیر نے شرکا کو بتایا کہ امریکا نے اب بھی دو ارب ڈالر سے زائد اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو ادا کرنے ہیں۔

 عسکری حکام کا کہنا تھا سکیورٹی اور فوجی امداد روکنے سے مسلح افواج کو زیادہ فرق نہیں پڑیگا۔ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ اس کا پاکستان میں فوجی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔

اجلاس میں شریک پالیمانی رہنما ؤ ں نے بھی امریکی امداد کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی تجاویز دیں۔ ان کا کہنا تھا ٹرمپ کی پالیسی سے اس کے اپنے لوگ اتفاق نہیں کرتے، پارلیمنٹ سے سیاسی اور عسکری قیادت ایک متفقہ پیغام دے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے سوات خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی اور پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔