Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا
November 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کرکے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے 11 بجے دن کو پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا جہاں حکومتی ارکان کو بلز پر بریفنگ دی جائے گی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض سینیٹر کہدہ خان بابر کو منا لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی اور امین الحق نے حمایت کے بدلے اپنے گیارہ مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

جہانگیر ترین گروپ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے ارکان اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔

سینیٹر بابر اعوان کا کہنا ہے مشترکہ اجلاس میں 56 نکاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے انشااللہ پوری طرح حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی ۔ تمام اپوزیشن ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔