Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پارلیمنٹ کا اجلاس، انتخابی اصلاحات ترمیمی بل ایوان میں پیش

پارلیمنٹ کا اجلاس، انتخابی اصلاحات ترمیمی بل ایوان میں پیش
November 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اہم قومی معاملات پر قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا۔ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل  مؤخر کر دیا گیا۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا اپوزیشن اس بل پر مشاورت کرنا چاہتی ہے۔

بابر اعوان کے بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور نعرے بازی کی۔

بلاول بھٹو کو بولنے کا موقع نہ دینے پر قادر مندوخیل نے اسپیکر سے لفظی جھڑپ کی جس پر اسپیکر نے سخت وارننگ جاری کر دی۔ پارلیمنٹ کی سکیورٹی کے اہلکاروں نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے حصار بنا لیا۔