Thursday, December 8, 2022

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرار داد منظور

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرار داد منظور

اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قراردار متفقہ طور پرمنظور کر لی گئی۔
وزیر مملکت بلیغ الرحمان کی پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا الفاظ کی مذمت کرتا ہے ۔
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز جکھرانی نے کہا کہ کل تانگہ پارٹی کے ایک لیڈر نے اس پارلیمنٹ کو گالیاں دی اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی اے ڈی اے تو لیتے ہو لیکن ایک دن بھی اس ایوان میں نہیں آتے۔
ادھر پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی ایسی سازش کا حصہ نہیں ہو گی جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو۔