Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پارلیمنٹ پر حملہ، ایس ایس پی تشدد کیس: شاہ محمودقریشی کی عبوری ضمانت منظور

پارلیمنٹ پر حملہ، ایس ایس پی تشدد کیس: شاہ محمودقریشی کی عبوری ضمانت منظور
January 31, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ پر حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ادارے کمزور ہونگے تو نظام کمزور ہوگا۔ سیاسی مقدمات کا اندارج بند ہونا چاہئیے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے 8 فروری تک شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا۔ جو الزامات لگائے گئے وہ من گھڑت ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ سیاست میںنئی وضع داری، حوصلے اور تدبر ہونا چاہئے۔ آج کل پارلیمنٹ میں جو گفتگو ہورہی ہے۔ اس پر افسوس ہے۔ ادارے کمزور ہوں گے تو نظام نہیں چلے گا۔

تحریک انصاف کے رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے عدالت میں پیش ہوکر بیگناہی ثابت کریں۔ طاہرالقادری قانون کو ان سے زیادہ سمجھتے ہیں۔ ضمانت نہ کرانے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔