Tuesday, September 17, 2024

پارلیمنٹ میں فرینڈلی اپوزیشن نہیں کررہے : خورشید شاہ

پارلیمنٹ میں فرینڈلی اپوزیشن نہیں کررہے : خورشید شاہ
October 8, 2015
ملتان(92نیوز)پوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم فرینڈلی اپوزیشن نہیں کررہے مسائل پر اواز اٹھا رہے ہیں۔ ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پرجیکٹ 22 ارب سے 80 ارب تک پہنچ گیا وزیراعظم ملک میں اندھیرے ختم نہ کرسکے نندی پور میں اندھیرے چھا گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو کسی بھی رہنما نے قیادت چھوڑنے کو نہیں کہا ان کا کہنا تھا کہ کسان تباہ ہورہا ہے اور ہم صرف اس مسئلہ پر بات جیت کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کےچیئرمین سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو اس غلطی کی ازالےکیلئےعدلیہ اور قانون موجود ہے۔