Saturday, July 27, 2024

پارلیمنٹ میں بھرپور اپوزیشن کا کردار اداکریں گے:عمران خان

پارلیمنٹ میں بھرپور اپوزیشن کا کردار اداکریں گے:عمران خان
April 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے یمن کی صورت حال سے متعلق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسلام آباد میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے آرڈیننس کے اجرا کے بعداوریمن میں پاکستان کے کردار سے متعلق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف شرکت کرے گی۔ انہوں  نے کہا کہ مکہ اور مدینہ کے لئے ہر مسلمان کٹ مرنے کو تیار ہے مگر ہمیں  ماضی کی طرح  اپنی فوج کویمن  نہیں بھیجنا چاہئیے کیونکہ دوسری جانب بھی مسلمان ہیں اور اس مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہیئے۔ عمران خان نے کہا کہ  کراچی میں ہماری جماعت کی ایم کیو ایم کے ساتھ کو ئی لڑائی  نہیں ہوئی  بلکہ  ہمارے کیمپ اور کارکنوں  پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لندن میں انکے وکلا کی  ٹیم تیار ہے اور انکے پاس  الطاف حسین کے خلاف اس ایشو پرتمام ثبوت موجود ہیں الطاف حسین کے خلاف لندن میں  مقدمہ درج کروایا جائے گا۔