Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پارلیمنٹ لاجز میں 50ہزار کے قریب چوہوں کی موجودگی کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں 50ہزار کے قریب چوہوں کی موجودگی کا انکشاف
February 27, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پارلیمنٹ لاجز میں 50 ہزار کے قریب چوہوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔لاجز کے کمروں ، کیفے ٹیریا میں ہر جانب چوہے موجود ہیں ۔خطرناک انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چوہوں کی موجودگی کے حوالے سے سروے میں کیا گیا ہے ۔

شاکر بشیر اعوان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چوہوں کا تذکرہ گونجتا رہا، چیرمین پی اے آر سی نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پارلیمنٹ کے کمروں، کیفےٹیریاز میں 50 ہزار کے قریب چوہے ہیں ۔

وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر میں بھی چوہے موجود ہیں، وزیراعظم ہاؤس میں چوہے مارنے کے لیے اسپرے ہوا مگر  پھر  بھی چوہے موجود  ہیں، جب تک سورس ختم نہیں کیا جاتا چوہے ختم نہیں ہو سکتے۔

ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید اپنے کمرے میں چوہوں کی موجودگی کا رونا روتی رہیں،  چیئرمین کمیٹی  نے اپنا دکھڑا سُنایا کہ وہ  چوہے  مارنے والی گولیاں لے کر گئے تو  کچھ دن سکون رہا،،لیکن پھر چوہے آگے۔